مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں سے 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق علی الصبح ہونے والے 5 کار بم دھماکوں اور ایک سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بغداد اور 3 دوسرے شہر دہل کر رہ گئے۔ کرکوک میں دھماکے سے 9 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق حلہ میں کار بم دھماکے سے 5 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے۔ فردوس اسکوائر پر ہونے والے دھماکے نے ایک شخص کی جان لی ۔
مہر نیوز/ 14 نومبر/ 2012ء:عراق کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں سے 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1744165
آپ کا تبصرہ